پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہوتے ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائیگا‘ مخدوم مسعود عالم

پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہوتے ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہوم آفیئرز پنجاب اسمبلی مخدوم سید محمد مسعود عالم نے گزشتہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
روز اپنے ڈیرہ محسن آبا د پر آنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاک اکنامک کوریڈور منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔منصوبے کے مکمل ہوتے ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائے گا۔حلقہ میں میگاترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔جون کے بعد مزید میگا پراجیکٹ کے لئے فنڈز منظور کروائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نو تعمیر شدہ گورنمنٹ کالج آ ف ٹیکنالوجی ترنڈہ محمدپناہ میں امسال کلاسز شروع ہوں گی ۔اللہ آباد تا ترنڈہ محمدپناہ،جن پور تاٹھل حمزہ ڈبل میٹل روڈ کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر حاجی حضور بخش خان عباسی ،رانا محمد نعیم ،چوہدری محمد ارشد ،جام عابد حسین جھلن ،محمد اکمل خان ،جام طارق بھیلہ ،جام اخلاق احمد ودیگر موجود تھے ۔
مسعود عالم