مال مویشی چرانے کے تنازعہ پر1شخص قتل ، مزاحمت پردوزخمی

مال مویشی چرانے کے تنازعہ پر1شخص قتل ، مزاحمت پردوزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چشتیاں(نمائندہ پاکستان)بستی کھرلاں والی موضع میرو بلوچ میں خالی رقبہ میں مال و مویشی چرانے کیے تنازعہ پر 7 افراد نے اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایک شخص محمد افضل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ مزاحمت کر نے پر دیگر افراد کو محمد یار طیب وغیرہ کو شدید زخمی کردیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی محمد طیب اپنے دیگر ساتھیوں ہمراہ رقبہ میں مویشی چرا رہا تھا۔اچانگ ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا اور اسلحہ سے فائرنگ کر نے کے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
علاوہ بندوقوں کے بٹ مار کر زخمی کردیا ۔ جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد افضل جاں بحق ہو گئے بخشن خاں پولیس نے مقتول کے بھائی زخمی طیب کی رپورٹ پر ملزمان محمد امداد، علی شیر، محمد وحید ، محمد اسلم ، محمد وسیم، محمد سجاد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
قتل