ملتان ‘راولپنڈی کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس کے کرایوں میں کمی ‘اطلاق یکم جون سے ہوگا
ملتان (جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے مہر ایکسپریس کو کامیاب کرنے کیلئے یکم جون سے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹروں کی سفارشات کو مدنظر رکھتے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
ہوئے مسافروں کی سہولت کیلئے ملتان اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جانیوالی مہر ایکسپریس میں 2لوئر اے سی بوگیوں کو منافہ بخش بنانے بارے مختلف تجاویز پر کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہر ایکسپریس میں اے سی بوگیوں لگانے کے باوجود تاحال عوامی و سماجی حلقوں کی دلچسپی مزید بڑھا کر ملتان سے راولپنڈی کا ٹکٹ 1440سو کے بجائے 1200روپے کرنے کا جو فیصلہ کیا اس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
کرایہ کم