ملتان آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کاشکار عوام ایکسپریس 2گھنٹے 50منٹ لیٹ

ملتان آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کاشکار عوام ایکسپریس 2گھنٹے 50منٹ لیٹ

ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس 2گھنٹے 50(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس 1گھنٹہ 15منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 10منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 1گھنٹہ، کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ ایکسپریس 50منٹ، راولپنڈی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس 50منٹ، کراچی سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس 40منٹ، لاہور سے کراچی جانیوالی نائٹ کوچ ایکسپریس 30منٹ اور کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کی وجہ سے مسافروں کو دشواری کا سامنا رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر