محکمہ صحت ملتان کا درجہ چہارم کی 83 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

محکمہ صحت ملتان کا درجہ چہارم کی 83 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان نے درجہ چہارم کی 83 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا یہ بھرتی شہباز شریف جنرل ہسپتال فاطمہ جناح خواتین ہسپتال ، ٹاؤن ہسپتال ،سول ہسپتال ، ٹراماسنٹر شجاعباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

مراکز صحت پر مالی اسامیوں پر ہوں گی جس میں ڈرائیور ،ٹیوب ویل آپریٹرز، آپریشن تھیٹر اٹینڈنٹ ،وارڈ سرونٹ ، نائب قاصد،مالی ،چوکیدار، ڈینٹل وایکسرے اٹینڈنٹ ،دھوبی، کک ، سینٹری پٹرول، دائی ،بیلدار کی اسامیاں شامل ہیں گریڈ 1تا 4کی ان اسامیوں کیلئے 4جون 2011 تک ای ڈی او ہیلتھ دفتر ملتان میں درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی جن کے انٹر ویوز 14 جولائی سے 3 اگست 2016 کے درمیان ہوں گی۔

محکمہ صحت بھرتیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر