بس کی ٹکر سے 2افراد ، بے قابو ٹرک نے سوئے ہوئے 3مزدور کچل ڈالے

بس کی ٹکر سے 2افراد ، بے قابو ٹرک نے سوئے ہوئے 3مزدور کچل ڈالے

گگومنڈی ، بہاولنگر(نامہ نگار228نمائندہ خصوصی) بے قابو ٹرک نے سڑک کنارے سوئے 3مزدوروں کوکچل ڈالا، بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2افراد دم توڑ گئے تفصیل کے مطابق صبح آ ٹھ بجے کے قریب ملتان روڈ پر پولیس اسٹیشن کے بالمقابل ٹرک اڈا پر چارپائیوں پر بیٹھے مزدور سو رہے تھے کہ اسی دوران قریب کھڑے ہوئے ٹرک نمبری 2851کو مبینہ طور پر کنڈیکٹر نے اسٹارٹ کیا تو ٹرک گیئر میں ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر چل پڑا اور سامنے پڑی چارپائی ،ہوا(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

والی ٹینکی اورہوٹل کے پلر کو روندتا ہوا سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا کر بند ہو گیا ۔حادثہ کے نتیجہ میں چارپائی پرسوتے ہوئے مزدور ندیم عرف مکھن ،محمد بوٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ محمد اکرام شدید زخمی ہو گیا جہاں ڈاکٹرز نے تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔مقامی پولیس نے متوفی ندیم کے بھائی منظور احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔دریں اثناء بہاولنگر سے لاہور جانے والے مسافر بس نے عارف والا روڈ بھوکاں پتن کے قریب موٹرسائیکل کو کچل دیا جسکے نتیجہ2افراد50سالہ بشیراحمد اورفضل دین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قبولہ سے ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر