دھاندلی اور کرپشن ختم کر دیں تو فوجی مداخلت کے امکانات دم توڑ دیں گے ، عمران خان

دھاندلی اور کرپشن ختم کر دیں تو فوجی مداخلت کے امکانات دم توڑ دیں گے ، عمران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے دھاندلی اور کرپشن ختم کر دی جائے فوجی مداخلت کے امکانات دم توڑ دیں گے، وزیر اعظم کے مستعفی نہ ہونے سے ملک میں بحران پیدا ہوا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نیشنل پریس کلب کے اراکین نے انکی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی وجہ سے نئی نسل میں سیاسی شعور بیدار ہوا ہے، سماجی میڈیا کی وجہ سے عوام کو دھوکہ دینا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں حکمران جوابدہ جبکہ آمریت میں حکمران خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے مستعفی نہ ہونے سے ملک میں بحران پیدا ہوا ہے، پاکستان میں جمہوریت نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ الیکشن تو ہوئے مگر جمہوری رویئے پیدا نہیں ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ غریب قومیں حکمرانوں کی جانب سے پیسہ باہر بھجوانے کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔ ن لیگ کو الیکشن کمیشن کی پشت پناہی میسر نہ آئے تو انتخابات نہیں جیت سکتی، مسلم لیگ ن نے پولیس، انتظامیہ، صحافیوں اور ججز سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں ضمیروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف نہ ملا تو بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلنے کا حق رکھتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اہل صحافت کی جمہوریت اور ملک کیلئے گرانقدر خدمات کی معترف ہے۔

عمران خان