سوشل میڈیا پر وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری

سوشل میڈیا پر وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  1. اسلام آباد(اے این این ) سوشل میڈیا پر وزیراعظم نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ، ٹویٹر پر تو جئے سدا نواز شریف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق لندن میں زیر علاج وزیر اعظم نوازشریف کی صحتیابی کیلئے کیلئے پورا پاکستان دعا گو ہے۔ ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں نیک تمناں کا اظہار کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹویٹر پر تو جئے سدا نواز شریف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ دعائیں کرتے لوگ ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہے۔ ٹویٹر پیغام میں کسی نے وزیر اعظم پاکستان کو لمبی عمر کی دعا دی، کسی نے دوسروں سے دعا کی التجا کی۔ نواز شریف کے ایک چاہنے والے نے لکھا دعائیں دیتا ہے وطن کا ہر غریب، سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف،ایک دعا آئی ،تو جئے جئے سدا ۔اس وطن کیلئے ۔اس چمن کیلئے۔ ایک پیغام میں لکھنے والے نے کچھ یوں دعا دی تیرا نام سب کی زبانوں پہ ہے۔تیرا راج دل کے جہانوں پہ ہے ۔مریم نواز بھی دوسروں کے دعائیہ ٹویٹس کو ری ٹویٹ کرتی رہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے افغان صدر اشرف غنی نے سماجی میڈیا پر نیک تمناں کا اظہار کیا ہے، اس سے پہلے نریندر مودی بھی وزیر اعظم کی بحالی صحت کیلئے نیک تمناں بھرا ٹویٹ کر چکے ہیں۔