ٹارگٹ کلر ریاض تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے

ٹارگٹ کلر ریاض تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے چند روز قبل گرفتار کیئے جانے والے سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر ریاض عرف لکڑ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد گارڈن پولیس کے حوالے کر دیاہے۔پولیس کے مطابق ریاض عرف لکڑ کا نام ناصر کچھی اور فہیم مرچی کی جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی شامل ہے اور وہ بھارت سے 3 ماہ کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے۔پولیس کے مطابق ریاض عرف لکڑ کے دیگر ساتھیوں شہزاد ملا،نعیم ملا عرف کالا بچہ اور عابد چئیرمین کی تلاش جاری ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول