سی ویو سے ملنے والے لاش کی عبداﷲ کے نام سے شناخت

سی ویو سے ملنے والے لاش کی عبداﷲ کے نام سے شناخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تین روز قبل سی ویو سے ملنے والے بچے کی شناخت ہوگئی ہے،بچے کا نام عبداللہ ہے اور وہ قیوم آباد کا رہائشی ہے۔ایدھی ہوم ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سی ویو سے ملنے والے بچے کی شناخت ہوگئی ہے۔ بچے کا نام عبداللہ ہے اور وہ قیوم آباد کا رہائشی ہے۔ بچے کے گھر کے قریب رہنے والے ایک شخص نے فیصل ایدھی سے رابطہ کیا ہے۔فیصل ایدھی کے مطابق تین ماہ قبل بچے کے گھر والے مانسہرہ چلے گئے تھے۔ بچے کی والدہ کا نام حلیمہ اور والد کا نام اقبال ہے۔بچے کی شناخت بتانے والے شخص نے فیصل ایدھی کو بتایا کہ عبد اللہ کا انکے گھر آنا جانا تھا۔فیصل ایدھی کے مطابق بچے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے بعد اسکے سابق پڑوسی نے ایدھی سینٹر سے رابطہ کیا۔