چکوال،جامی ہاؤس میں وزیراعظم کی صحت،درازی عمرکیلئے بکروں کاصدقہ

چکوال،جامی ہاؤس میں وزیراعظم کی صحت،درازی عمرکیلئے بکروں کاصدقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جامی ہاؤس بھرپور میں وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی اور دراز عمری کے لیے بکروں کا صدقہ اور دعائیں ،وزیر اعظم نے اپنی پوری زندگی پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے انہی غریبوں کی دعاؤں سے وہ جلد صحت یاب ہونگے سلطان رضا جامی چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی چکوال تفصیل کے مطابق جامی ہاؤس بھرپور میں وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے چیئرمین زکوۃ کمیٹی چکوال سلطا ن رضا جامی کے زیر انتظام ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نواز شریف کے مداحوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان رضا جامی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی پوری زندگی پاکستان اور پاکستانی عوام کی بہتری کی جدوجہد میں صرف کر دی ہے اور یہی وجہ سے کہ ان کی موثر حکمت عملی اور انتھک محنت سے آج پاکستان کو دنیا میں عزت کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہی کی وجہ سے پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند ہواہے اور ان کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو ریلیف حاصل ہوا ہے اس موقع پر ان کی صحت یابی اور درازی عمر کے لیے بکروں کاصدقہ دیا گیا اور ان کے لیے دعائیں کی گئی آئے ہوئے لوگوں نے رو رو کر ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں ۔