امریکی ڈرون حملے میں مارا جانے والا ملا اختر منصور تھا ٗوزارت داخلہ نے تصدیق کر دی

امریکی ڈرون حملے میں مارا جانے والا ملا اختر منصور تھا ٗوزارت داخلہ نے تصدیق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں مارا جانے والا دوسرا شخص افغان طالبان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا ۔ ترجمان وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی بھی حتمی شناخت ہو گئی ۔اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی کہ حملے میں ہلاک ہونے والا شخص تحریک طالبان افغانستان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا۔ شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی جس کا میچ ملا منصور کے قریبی عزیز سے لیا گیا جو اسکی میت لینے افغانستان سے آیا تھا۔