ایم ڈبلیو ایم کا علامہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب پر مظاہرہ

ایم ڈبلیو ایم کا علامہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب پر مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محب وطن جماعتوں کو تصادم کی راہ پر اکسانے کے لیے مشتعل کرنا نواز لیگ کا پرانا ہتھیار ہے۔ عوامی مسائل سے حکومت کی دانستہ لاتعلقی جمہوری اقدار کے منافی ہے۔جمہوریت کا ہر وقت راگ الاپنے والے حکمرانوں کو وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاوس سے ایک کلومیٹر مسافت پر گزشتہ سولہ روز سے ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کا لگا ہوا بھوک ہرتالی کیمپ کیوں دکھائی نہیں دے رہا۔ ملک بھر سے سینکڑوں قافلے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے لیے بے چین بیٹھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے نمائش سے کراچی پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ مظاہرے سے علامہ باقر عباس زیدی،علامہ نشان حیدر،علامہ احسان دانش دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہاایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دہشتگردی،لاقانونیت،اور کرپشن کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال سترہویں روزبھی جاری ہے حکومت کی طرف سے ملت تشیع کے ساتھ یہ غیر منصفانہ طرز عمل حکومت کے متعصبانہ رویہ کی دلالت کرتا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈی آئی خان ،پاراچنار،پشاور،کوئٹہ اور کراچی شیعہ نسل کشی کی مذمت نہیں کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی نواز لیگ میں شامل رانا ثناا للہ سمیت چند وزراء وفاق میں بیٹھ کر دہشتگرد قوتوں کو سپورٹ کرکے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر رہیں ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر