لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کی تشکیل ،بنارس خان چیئر مین منتخب

لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کی تشکیل ،بنارس خان چیئر مین منتخب

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کی تشکیل نو مکمل ہو گئی،ہماری تنظیم غریب لوگوں کی آواز ہے ۔فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا تنظیم کا نصب العین ہے۔ چیئر مین بنارس خان ۔لنڈ ی کوتل فلاحی تنظیم کے چیئرمین بنارس خان ،صدر آختر علی شینواری و دیگر نے لنڈ ی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کی تشکیل نو مکمل ہوگئی ہے اور آئین کے مطابق کابینہ کی مدت دو سال رکھی گئی ہے اور دو سال بعد چیئرمین کی زیر نگرانی انتخابی عمل شروع ہوگا نئی کابینہ میں متفقہ طور پر چیئرمین بنارس خان،نائب چیئرمین محمد الیاس ،صدر آختر علی شینواری و دیگر عہد یدا را ن منتخب کر لئے گئے جبکہ مشاورتی کونسل میں حاجی احمد شاہ شینواری،وارث عاجز ،پینٹرمعروف کے علاوہ متعداد کارکنان شامل ہیں چیئر مین بنارس خان نے کہا کہ لنڈ ی کوتل فلاحی تنظیم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو کہ ہر قسم کی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ تنظیم میں ہر ایک کام باہمی مشاورت سے ہوگا تنظیم ہر ڈونر کا فنڈ امانت کے طورپر استعمال کریگی اور جس مد میں فنڈ دیا جا ئیگا تا اسی سیکٹر میں خرچ ہوگاانہوں نے کہا کہ الحمد للہ کم وقت میں ان کی تنظیم نے بہت کام کیا اور آئندہ بھی کرینگے انہوں نے لنڈ ی کوتل فلاحی تنظیم کی کارکردگی اور فلاحی کاموں کاتفصیلی جائزہ بھی پیش کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر