، بھارت کی ایماء پر بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک پر مظالم جاری ہیں، شاہد ہاشمی

، بھارت کی ایماء پر بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک پر مظالم جاری ہیں، شاہد ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مطیع الرحمان نظامی ودیگر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے قائدین کو پاکستان سے محبت اور وفاداری پر پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش بھارت کی ایماء پر اسلامی تحریک کو دیوار سے لگارہا ہے۔ مشرقی پاکستان کے عوام نے پاکستان کے قیام کیلئے ووٹ دیا۔ بنگلہ دیش نے آزادی نہیں بلکہ علیحدگی حاصل کی ہے۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے قائدین پر پاکستان حکومت کا کردار مجرمانہ ہے۔ یہ بات اسلامی ریسرچ اکیڈمی کراچی کے ڈائریکٹر سید شاہد ہاشمی نے جماعت اسلامی کورنگی شرقی زون کے تحت مسجد طیبہ زمان ٹاؤن میں ’’مشرقی پاکستان سے لیکر بنگلہ دیش تک‘‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سید شاہد ہاشمی نے کہا کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش کو سیکولر ریاست بنانا چاہتی ہیں اور انہوں نے بھارت کی ایماء پر جماعت اسلامی کے قائدین پر ظلم ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی علیحدگی پسندوں نے سازشیں شروع کی تھیں اور قوم کو لسانیت کی آگ میں جھونکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے قیام میں جن قوتوں کا کردار تھا وہ نشان عبرت بنے اور آج بھی جماعت اسلامی پر ظلم ڈھانے والے اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکیں گے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی انصاف فراہم کرسکتا ہے اور پوری قوم کو ایک لڑی میں جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہرو نے قیام پاکستان کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک نہیں چلے گا اور بھارت نے پہلے دن سے ہی پاکستان کے خلاف سازشیں شروع کیں اور آج بھی بھارت پاکستان کو کمزور کررہا ہے۔ جب تک عوام کو انصاف فراہم نہیں کیا جائے گاعلیحدگی کی قوتوں کو تقویت ملتی رہے گی