نجی سکولوں میں سمر کیمپس کے انعقاد پر پابندی کریک ڈاؤن کا فیصلہ، چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

نجی سکولوں میں سمر کیمپس کے انعقاد پر پابندی کریک ڈاؤن کا فیصلہ، چھاپہ مار ...

ملتان ، میاں چنوں ، جام پور (سٹاف رپورٹر228 نمائندگان) پنجاب حکومت نے نجی سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پرپابندی عائد کردی کریک ڈاؤن کافیصلہ چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیدیں حکومتی احکامات کے بعد باوجود پرائیویٹ سکول کھلے گرمی کی شدت کے باعث کئی بچے بے ہوش ہوگئے ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق حکومتی احکامات کے برعکس پرائیویٹ سکولز مالکان نے آج بھی سکولز کھولنے کااعلان کیا ہے جبکہ افسران تعلیم نے آج کھلنے والے سکولوں کو2,2لاکھ جرمانے کرنے کااعلان کیاہے دوسری جانب حکومت پنجاب نے نجی سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پربھی پابندی عائد کردی ہے اورسمر کیمپ کے بہانے سکولزکھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاعندیہ دے دیاہے۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پنجاب بھر کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر کیمپ کے نام پر پرائیویٹ سکولز کھولنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ذرائع سیکرٹری تعلیم پنجاب کے مطابق گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے پرائیویٹ سکولز پر سمر کیمپ کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں صوبہ بھر میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دئے دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرئے گی۔دریں اثناء میاں چنوں اورگردونواح میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے تاحال بچوں کو حکومت کے حکم کے باوجود سکولوں سے گرمیوں کی چھٹیاں نہیں کیں جنہوں نے بظاہر چھٹیاں کرتے ہوئے بچوں کو اکیڈمی بناکر پھرسے سکولوں میں آنے پر مجبور کردیاہے۔جام پور سے نامہ نگار کے مطابق میسج سکول محمد پور دیوان کے با اثر پرنسپل محمد طارق ہانبھی نے حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے طلبا و طالبات کو اتنی شدید گرمیوں میں بھی چھٹیاں دینے سے انکاری ہے اور مذکورہ پرنسپل نے سکول خوفیہ طریقہ سے سکول کھول کر درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سکول کا پرنسپل طارق ہانبھی نے اپنے طلبا و طالبات کو چھٹیاں نہ دیتے ہوئے سکول کو باہر سے تو تالے لگا رکھے ہیں اور باہر ساتھ والی گلی میں چوکیدار بٹھا رکھا ہے جو کہ خوفیہ طریقہ سے سکول کا گیٹ کھول کر طلبا و طالبات کو اندر بھیج دیتا ہے اور بعد میں گیٹ کو بند کر دیا جاتا ہے ۔ شہریوں ،والدین کی کثیر تعداد الہی بخش ،فیض محمد ،در محمد خان ،اللہ ڈتہ ،ساون خان ،حضور بخش ،اختر خان ،رؤف خان ودیگر نے دی میسج سکول کے پرنسپل کے خلاف فی الفور بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے اور حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑانے پر سکول کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا دریں اثنا اس حوالے سے جب دی میسج سکول کے پرنسپل محمد طارق ہانبھی سے رابطہ کیا اگیا تو انہوں نے کہاکہ میرا سکول پرائیویٹ ہے سرکاری نہیں ہم طلبا و طالبات کی فیسوں سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر