صوابی، شہید مراد علی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

صوابی، شہید مراد علی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ) آواران بلوچستان بم حملے میں شہید ہونے والے فرنٹیئر کانسٹبلری کے اہلکار مراد علی کو اتوار کی صبح اپنے آبائی گاؤں ڈوڈھیر ضلع صوابی میں پورے اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ مراد علی ولد کمال خان سکنہ ڈوڈھیر گذشتہ روز بلوچستان کے علاقہ آواران میں بم حملے کے نتیجے میں شہید ہوا تھا اس کی لاش اتوار کی صبح پہنچا ئی گئی اور بعد ازاں انہیں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شہید اہلکار مراد علی حال ہی میں ایف سی میں بھرتی ہوا تھا اور گذشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس ڈیوٹی پر حاضر ہو ا تھا کہ بم حملے کے واقعہ میں نشانہ بن گئے