الپوری میں ٹریفک حادثہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ الپوری سے ایبٹ آباد جانے والی موٹر کار کو بشام میں وایرینگ کے شارٹ ہونے سے اگ لگ گئی،گاڑی موقع پر تباہ ہو گئی ،گاڑی میں سوار تین افراد بال بال بچ گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز صبح دس بجے شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے نواحی علاقے لیلونی سے جانے والی مقامی پٹواری عرفان اللہ کی گاڑی نمبر RIP-3540جب بشام پہنچی تو وایرینگ میں شارٹ ہونے سے گاڑی میں اچانک اگ لگ گئی جس سے گاڑی موقع پر مکمل طور پر جل گئی،تاہم اس کے اندر سوار تین افراد کی جان بچ گئی ،گاڑی پٹرول پمپ کے قریب ہونے کے باوجود علاقہ تباہی سے بچ گیا ،تحصیل بشام میں فایر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،گاڑی میں اگ لگنے کے بعد پورا بشام بازار جائے وقوع پر پہنچ گیا اور امدادی کاروائیاں شروع کی گئی۔گاڑی میں لیلونی کے تین باشندے افسر علی ولد گل فروش،عرفان ولد رشید علی،یاسر علی ولد یار محمد شامل ہیں۔