بجلی کی بوسیدہ ٹرانسفارمر خراب، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تجاوز کر گیا، شہریوں کی سولر مصنوعات میں دلچسپی

بجلی کی بوسیدہ ٹرانسفارمر خراب، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تجاوز کر گیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ،عبدالحکیم ، چوک سرور شہید، وہاڑی، مظفر گڑھ، اوچشریف، منکیرہ ، شادن لُنڈ ،صادق آباد، راجن پور (سٹاف رپورٹر+ نمائندگان ) میپکو ریجن میں بجلی کا بحران برقرار ہے ‘گزشتہ روز سرکاری اداروں میں چھٹی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوا بلکہ نواحی علاقوں میں 18گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا‘گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا‘گرمی سے بچوں ‘معمر افراد اور مریضوں کی حالت غیر ہو گئی‘عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔میپکو ریجن میں وولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا‘میپکو حکام کے دعووں کے برعکس خصوصاً نواحی علاقوں میں صورتحال گھمبیر ہو چکی ہے‘لوگ شدید پریشان ہیں کیونکہ پنکھے اتنے آہستہ چلتے ہیں کہ ان کا فائدہ نہیں رہا‘ فریج بھی نہیں چلتی ‘وولٹیج کی کمی بیشی سے الیکٹرانک اشیا جل رہی ہیں‘ صارفین نے چیف ا یگزیکٹو میپکو سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔میپکو کے ناقص سسٹم کے باعث ٹرپنگ کا سلسلہ جار ی رہا‘رات کو بار بار بجلی بند ہونے سے لوگ سو نہ پائے‘ہر 20منٹ کے بعد ٹرپنگ کے باعث لوگوں نے رات جاگ کر گزاری ‘میپکو سب ڈویژن غلہ منڈی کے علاقے میں بھی رات کو ٹرپنگ ہوئی ۔عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کیمطابق شراز آباد آٹھ روز سے بجلی بند شیر خوار بچے اور بوڑھے تڑپنے لگے صبر کا پیما لبریز آج بجلی بحال نہ کی گئی تو غوثیہ چوک میں بھر پوراحتجاج کیا جائے گا قاری شفیق الرحمان غلام شبیر ضفر اقبال اکرام طالب حسین ودیگر نے بتا یا کہ محلہ شرازآباد تقریباًدو سو گھروں پر مشتمل ہے آٹھ یو م قبل آندھی کی وجہ سے کھمبا گرگیا تھا جس کے لیے اہل علاقہ نے متعد د بارایس ڈی او کو درخواست گزاری مگر واپڈا کی جانب سے بے رحمی کا مظاہر ہ ہواانہوں نے واپڈ ا کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری بجلی بحال کی جائے اور متذکرہ کے خلاف قانو نی کاروائی کی جائے ۔ چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر + نامہ نگار کیمطابق گزشتہ روز چوک سرور شہید میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر تین بجے تک بجلی بند رہی واپڈا اہلکاروں کے مطابق کوٹ ادو گریڈ اسٹیشن میں فالٹ بڑھ گیا تھا تاہم شہری سارا دن تڑپتے رہے اور کئی شہر ی شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے ،جس پر شہریوں شہزاد اکرم ،عبدالغفار،محمد شیراز،مظفرعلی ،محمد کاشف ،نوید اقبال،محمد رمضان ،محمدجمیل ،محمد غالب ،لالا عبدالرحمان ،اویس مقبول اور ملک ساجد پرہاڑ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔وہاڑی سے بیورورپورٹ + نمائندہ خصوصی کیمطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تا جر طبقہ انتہائی پریشان ہے اور انکی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں محمد اصغر ، محمد نوا ز ، ثناء اللہ ، اکبر علی ، وارث علی ، ظفر اقبال، ملک افضل ، رانا اقبال ، شبیر مغل ، نعمان عرفان ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پا کستان سے فی الفور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔مظفر گڑھ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ملتان روڈ پر گنیش واہ نالے کے قریب بجلی کا ٹرانسفارمر زوردھاردھماکے سے جل گیا جس کے باعث ہائی وولٹیج لائنیں بھی زمین پر آگریں،اہل علاقہ نے کئی مرتبہ واپڈا حکام کو آگاہ کیا مگر گھنٹوں تک واپڈا حکام موقع پر نہ پہنچے جس کے باعث تاریں زمین پر گری ہونے کے باعث نقصان کا اندیشہ رہا۔ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے گنیش واہ پل اور ملتان روڈ کے علاقے میں بجلی کی سپلائی گھنٹوں معطل رہی اور سخت گرمی میں شہری واپڈا کو کوستے رہے۔ اوچشریف سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گورنمنٹ شیڈول لوڈشیڈنگ 6گھنٹے،لیکن واپڈا لوڈشیڈنگ مسلسل 12گھنٹے بجلی بند اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 14گھنٹے معمول بن گیاواپڈا ذرایعے سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا کے اعلیٰ آفسران کے حکم پر رانا عاشق انچارج گرڈ ،نیاز احمد SSO.2نے من مرضی کی ہوئی ہے صبح 7.30سے لیکر 12/1بجے دوپہر تک بجلی بند کرا دیتے ہیں ۔ فرمائشی بجلی بھی چلا دی جاتی ہے ۔کسی امیر رائیس کی تقریب ہو تو بجلی چالو رہتی ہے اورجبکہ نماز کے ٹائم واپڈا ذمہ داران بجلی بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نمازی پریشان ہوتے ہیں مختلف بہانے بنا کر بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ہر ماہ کی 20تاریخ سے 30تاریخ تک لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہو جاتا ہے۔مردوں،عورتوں،بچوں نے احمد پور شرقیہ روڈ واپڈا آفس کے سامنے محمد ہاشم،محمد افضل،محمد الیاس،محمد امجد ،امتیاز حسین،محمد ارشد کی قیادت میں درجنوں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار ملازموں کے خلاف کاروائی کر کے مطابق گورنمنٹ شیڈول بجلی بحال کرائی جائے اگر ایسا نہ ہو ا تو ایکسن دفتر کے باہر دھرنا دیں گے ۔ منکیرہ سے نامہ نگار کیمطابق منکیرہ شہر ٹبہ کربلا کا ٹرانسفارمر جلنے سے 5روز سے بجلی غائب واپڈا اہلکاروں نے 20ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا کیا ہے کہ جب تک رشوت نہیں ملے گئی اس وقت تک آپکا ٹرانسفارمرٹھیک نہیں ہوگا شدید گرمی کے باعث بجلی نہ ہونے سے شہری سخت پریشان ہیں جس کے باعث شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے محکمہ واپڈا کے آفسران سے مطالبہ کیاکہ فوری بجلی کرانے اور متعلقہ واپڈا ہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کیمطابق شادن لُنڈ میں بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ ااور باار بار ٹر پنگ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں اگر خو د سا ختہ لو ڈ شیڈ نگ کا خا تمہ نہ کیا گیا تو انڈس ہا ئی وے بلااک کر کے شد ید احتجاج کیا جا ئے گا ان خیا لا ت کا اظہار سیا سی و سما جی شخصیت سر دار انجم حفیظ لُنڈ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ شادن لُنڈ فیڈر پر 18.20 گھنٹے کی لو ڈ شیڈ نگ نے عوام کی چیخیں تک نکا ل دی ہیں۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر + نامہ نگار کیمطابق قدیمی شہر احمدپورلمہ کے متعدد بجلی کے ٹرانسفارمر بوسیدہ ہوکر ناکارہ ہو گئے شدید گرمی میں لوڈ زیادہ ہونے کے باعث آئے روز جل جاتے ہیں جس سے عوام کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ کے مکینوں نزاکت علی اعوان‘ اﷲ بخش ایڈووکیٹ‘ راؤ عمر فاروق‘ راؤ علی حسن‘ حسین بخش خالطی‘ راؤ رضوان‘ راؤ تجمل ‘ راؤ انیس ‘چوہدری یاسر و دیگر نے بتایاکہ احمدپورلمہ کے علاقوں منور ٹاؤن‘ دادلہ شہید‘ ایوب کالونی‘ مین بازار سمیت دیگر علاقوں میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر بوسیدہ ہونے کے با عث ناکارہ ہو چکے ہیں انھوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی ‘ چےئرمین قائمہ کمیٹی پانی وبجلی سردار ارشد لغاری‘ چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان اور ایس ای رحیم یارخان سے مطالبہ کیا کہ احمدپورلمہ میں نصب بجلی کے بوسیدہ ٹرانسفارمر تبدیل کئے جائیں۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق واپڈا کی جانب سے بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈ نگ سے ستائے شہریوں نے سولر مصنوعات کی جانب دلچسپی شروع کردی ،سولر پلیٹس ،پنکھے اور روم ائیر کولرز کی خریداری میں شہریوں کا رَش دیکھنے کو ملا سولر شاپس مالکان نے بڑھتے رَش کودیکھ کر سولر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے سولر مصنوعات کی خریداری میں نہ صرف دیہی علاقوں کے مکین بلکہ شہری بھی خاصی دلچسپی دکھا رہے ہیں شہریوں مجاہد حسین،محمد حسن ،محمد طاہر ،واحد علی ،محمد اُسا مہ ودیگر کا کہنا ہے کہ ہوا اور روشنی انتہائی ضروری ہے سولر شاپس مالکان کا کہنا ہے کہ شہری زیادہ تر ڈیڑھ سوواٹ کی سمال پلیٹس کی خریداری کررہے ہیں تاکہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پنکھا اور بلب جلا سکیں۔