،سکھر ، دوگروہوں میں تصادم فائرنگ سے 15 افراد زخمی

،سکھر ، دوگروہوں میں تصادم فائرنگ سے 15 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(بیورو رپورٹ )سکھر میں دوگروہوں میں تصادم فائرنگ سے پندرہ افراد زخمی ، ہم نے فحاشی کا اڈہ چلانے سے منع کیا تو ملزمان نے پولیس کی مدد دے ہم پر حملہ کر دیا ، زخمیوں کا بیان تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیوپنڈ احمد نگر میں جتوئی اور بگٹی برادریوں کے درمیان علاقے میں فحاشی کا اڈہ چلانے سے منع کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس کے دوران کی جانے والی فائرنگ اور ایک دوسرے پر ڈنڈے برسانے سے بگٹی برادری کے پندرہ افرادنواز بگٹی ، سعود بگٹی ،ایاز بگٹی ، حاجی عبدالغنی بگٹی ، قائم بگٹی ، میرالی بگٹی و دیگر افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال سکھر میں داخل کر دیا گیا۔ زخمیوں کے مطابق انہون نے جتوئی برادری کے افراد کو علاقے میں فحاشی کا اڈہ چلانے سے منع کیا تو وہ بھپر گئے اور انہوں نے ہما رے گھروں پو لیس کی مدد سے حملہ کر دیا اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی انہوں نے پولیس پر الزام لگا یا کہ وہ ان کی رپورٹ لینے سے بھی انکار کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب جتوئی برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ محمد نواز بگٹی ٹھیکیداری کا کام کرتا ہے اور علاقے میں تعمیراتی کام کے سلسلے میں غفلت برت رہا تھا جس پر انہوں نے ہمارے خلاف جھوٹے الزامات لگائے ہیں پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پورے علاقے کا گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس کی جانب سے کچھ افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہی ہے ۔