حکومت ملت جعفریہ کا استحصال بند کرے ،عون نقوی

حکومت ملت جعفریہ کا استحصال بند کرے ،عون نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ حکومت ملت جعفریہ کا استحصال بند کرے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹھہرے میں لایا جائے،کیونکہ ملت جعفریہ مسلسل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور ہماری نگاہیں جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس کی طرف دیکھ رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے جعفریہ طیار سوسائٹی ملیر میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے علامہ ناصر عباس جعفری اور ایم ڈبلیو ایم کی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ علامہ ناصر عباس ،علامہ ساجد علی نقوی ،علامہ حامد موسوی ،علامہ جواد نقوی اور دیگر علماء اپنے اپنے پلیٹ فارم سے ملت کی جو خدمت کررہے ہیں ہمیں ان سے بھرپور تعاون کرنا چاہیئے کیونکہ ملت کے اجتماعی مفاد میں جو بھی قدم اٹھے گا شیعان حیدر کرار ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد ،اخوت بھائی چارگی کے جذبوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔