مٹہ،عظیم پختون جنگو کالو خان کے کردار کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مٹہ،عظیم پختون جنگو کالو خان کے کردار کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نمائندہ پاکستان) سوات آدبی آلوت اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنان کا مٹہ بازار میں پختونوں کے عظیم جنگجو کالو خان کے کردار کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور پیدل واک۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سوات آدبی آلوت اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے کارکنان کے زیر اہتمام پختونوں کے عظیم جنگجو (کالو خان) کی کردار کشی کے خلاف مٹہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا اوراس کے بعدانہوں نے مٹہ چوک سے لیکر مٹہ پریس کلب تک پراامن واک بھی کیا۔احتجاجی مظاہرہ اور پیدل واک انہوں نے (کالوخان) کے کردار کشی کے خلاف کیا جو کہ جماعت نہم کے انگلش کے کتاب میں محب اللہ نامی ایک مصنف نے کی ہے۔احتجاجی مظاہرے میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری تاتا نور بخش،سینئر معاون سیکرٹری شیر بہادر آفغان،سیکرٹری یحیے اور دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سوات آدبی آلوت کے چئیر مین حکیم اللہ خان بریالی،جنرل سیکرٹری آمجد علی سورج،سرپرست فضل محمد سواتی،نور محمد معصوم،و دیگر بھی شامل تھے۔احتجاجی مظاہرے سے ان کا کہنا تھا کہ اسی کتاب میں یہ مضمون محب اللہ نامی ایک مصنف نے لکھا ہے اور اب اسے چاہئے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں اور حکومتی اداروں کو چاہئے کہ وہ مصنف محب اللہ کو سزا دیکر آئندہ کیلئے اس کتاب سے کالو خان کے کردار کشی کا یہ مضمون ہٹا دیا جائے جس سے سارے پختونوں کے دلوں کو دکھ پہنچا ہے اور جس سے سارے پختون قوم کی توہین ہوئی ہیں۔احتجاجی مظاہرے اور پیدل واک میں اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ کے جنرل سیکرٹری زبیر خان نے بھی شرکت