الپوری،نجی سکولوں کی من مانیاں، فیسوں میں ہوشربا اضافہ

الپوری،نجی سکولوں کی من مانیاں، فیسوں میں ہوشربا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ پرائیوٹ سکولوں میں فیس مافیا چھا گیا ہوشر باء اضافہ، سرکاری سکول اچھے ہوتے تو ہم اپنے بچوں کو کیوں پرائیوٹ سکولوں میں داخل کرواتے،پرائیوٹ سکول تعلیم نہیں کاروبار بن چکا ہے ،فیس کے علاوہ یونیفارم، ٹوپیاں، شوز، کتابیں، بیگز، ایڈمشن فیس، سپورٹس فیس، اینول فیس، سرٹیفیکیٹ فیس محکمہ تعلیم اور پرائیوٹ سکولوں کی مک مکا،بچوں پر وحشیانہ تشدد، والدین سراپا احتجاج، حکومت سے پرائیویٹ سکولوں پر لگام دینے کا مطالبہ نجی سکول اپنی من مانی سے فیس مقرر کر رہا ہے دیگر فیس میں ایڈ مشن، سپوٹس،اینول، پروموشن،جرمانے اور سرٹیفیکیٹ اور دیگر قسم قسم کے فیس شامل ہیں والدین سراپا احتجاج والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں ہے اگر سرکاری سکول اچھے ہوتے تو ہم کیوں اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکول میں داخل کرواتے اس لئے مجبوراً بچوں کو ان سکولوں سے نکالنا پڑے گا والدین نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہے اور بعض سکولوں میں قاری حضرات بچوں کو پڑھاتے ہیں جو اگلش، میتھس،اور سائنس جانتا تک نہیں ہیں اور بچوں پر سخت تشدد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جانور ہیں اور جانور ڈنڈے سے سیدھا ہوتے ہیں عوامی حلقوں اور والدین نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکول تعلیم نہیں کاروبار بن چکا ہے اور ان لوگوں نے اپنی ہٹیاں کھول رکھی ہیں اس کاروبار میں رجسٹریشن عملہ برابر کے شریک ہیں انہوں نے گھٹ جوڑ کرکے ایسے غیر معیاری سکولوں کو رجسٹر کرادیا ہے شانگلہ کے عوامی سماجی حلقوں اور والدین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا اور عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیوٹ سکولوں کا قبلہ درست کیا جا ئے ا ور تحقیقات کرکے ایسے سکولوں کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔