نواز شریف ، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، رحیم داد خان

نواز شریف ، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، ...

 ڈیر ہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صو با ئی رہنما ء، سابق سینئرصوبائی وزیر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کی جانب سے عوام کو بے وقوف بنانے کے دن گذر گئے ہیں،بکسے بھرنے والوں کو علم ہوگیا ہے کہ خیبرپختونخواہ پر نااہل قیادت مسلط کی گئی اب اس ملک کا مستقبل بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے کنڈی ماڈل فارم میں ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا،کنونشن سے پارٹی کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنماؤں ہمایون خان، شجاع الدین عرف شادی خان، سینیٹر روبینہ خالد، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے مشیر سابق ایم این اے نور عالم خان، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی، ملک قمر دھپ، سردار ملک اقبال ایسر، احمد کریم خان کنڈی، ملک سوہنا پٹی بن، شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ، انعام اللہ ایڈوکیٹ ، مزدور رہنماء محمد ایوب عرف لعل بادشاہ نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ عمران خان اگر خیبرپختونخواہ اور اس ملک کے عوام کے ساتھ مخلص ہے تو اپنے بچوں کو یہودیوں سے واپس پاکستان لائے اور پشاور کے سرکاری سکولوں میں ہمارے بچوں کے ساتھ داخل کرائے ، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان، بنوں کی سڑکوں کی حالت زار دیکھ کر دل روتا ہے ، تبدیلی کا نعر ہ لگا نے والے عوام کو بتا ئیں کہاں اور کونسے محکمہ میں تبدیلی آئی ہے کرپشن ، ٹارگٹ کلنگ ، اغوائے برائے تاوان کی وارداتیں پہلے سے کہیں زیا دہ ہو گئی ہیں لو گو ں میں خو ف ہراس کی فضا ء میں مزید اضا فہ ہو ا ہے تین سال گزر نے کے باوجو د 75فیصد تر قیاتی فنڈ استعمال نہیں کر سکے آنیوالا دور یقیناًً پیپلز پارٹی کا دور ہو گا انہوں نے کہا کہ جن لو گو ں نے کل تک میڈیا اور جوڈیشر ی کو ہمارے خلاف استعمال کیا مر کزی اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت دو نو ں احتساب کے کٹھہرے میں کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی شہید ذو الفقار علی بھٹو کے نظریہ اور منشور پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم سے ہمار ے قائدین نے شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے منشور پر عمل کرتے ہوئے نوجوا نو ں ، کسا نوں ، مزدوروں اور خواتین کیلئے جو کام کئے ان کی مثال آج تک نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آ ج اپنے چےئر مین بلاول بھٹو کی قیا دت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ہر ضلع میں تنظیم نو کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کا کا م عہدیدار بنانا نہیں ہمارا کام صرف آپ لو گو ں کی مشاورت سے پیپلز پارٹی کی ہر ونگ سے مختلف عہدوں کیلئے نام کا چنا ؤ کیا جائیگا جس میں ہر ضلع سے تین تین نام مرکزی قیادت کو دےئے جائینگے اور آخر ی فیصلہ مرکزی قیا دت پر ہوگا رحیم داد خا ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قر با نیوں سے بھری پڑی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر آصف علی زرداری تمام تر حا لات کا بخو بی جائزہ لے رہے ہیں اور ان کے ہر فیصلے کو پارٹی کا ہر کارکن من و عن تسلیم کریگا انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ورکر پارٹی کا سر ما یہ ہے اور آ ج ہمیں یہا ں ورکرو ں کی طر ف سے جو تنقید کی گئی ہے اس کو ہم اپنے لئے راہ اصلا ح سمجھتے ہیں اور جو غلطیا ں ہوئی ہیں آنیوالے وقت میں ان غلطیوں کا ازالہ کرنا

مزید : پشاورصفحہ آخر