ڈیرہ،شورکوٹ میں دو افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ڈیرہ،شورکوٹ میں دو افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیوروپورٹ)شورکوٹ میں دو افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، صدر پولیس نے دواشتہاری ملزمان کو پنا ہ دینے پر ایک شخص کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا ، ٹاؤن پولیس نے 8لاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں دو افراد کی فائرنگ کے دوران مشتاق ولد عبدالستار سکنہ شورکوٹ زخمی ہوگیا۔صدر پولیس نے زخمی کے بھائی غلام سرور کی رپورٹ پر شفیق ولد عبدالمجید اور شاہد ولد اسلم سکنائے شورکوٹ کے خلاف 324/34ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ، صد رپولیس نے علاقہ ساہی میں اشتہاری ملزمان عباس اور ممتاز کو پناہ دینے پر خان زمان اعوان کو گرفتار کرکے اس سے ایک رپیٹر 12بور اور 20کارتوس برآمد کرلئے ۔ عمر حیات کے گھر سے ایک رائفل 32353بوراور 3کارتوس بھی برآمد کئے ، ٹاؤن پولیس نے کوٹلہ سیداں کے سید مزمل حسین شاہ کی رپورٹ پر عارف ولد گلیشر سکنہ لکھرارتہ کلاچی کے خلاف 8لاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر