سخاکوٹ،مختلف کیڈر کے اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ

سخاکوٹ،مختلف کیڈر کے اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونیوالے مختلف کیڈر کے اساتذہ نے اپنے مستقلی کے بارے میں احتجاجی جلوس نکالا جلوس کی قیادت اساتذہ تنظیم ملاکنڈکے ضلعی صدرفضل غفار کر ہے تھے جلوس میں تحصیل درگئی صدر امجد علی اور ضلع مردان کے صدر اختر حسین سمیت ایڈہاک اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلوس کے شرکاء نے مستقلی سے متعلق کتبے اٹھا رکھے تھے جلوس بازار سے گزرتے ہوئے مین چوک تک پہنچے جہاں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونیوالے پچیس ہزار سے زائد مختلف کیڈر کے اساتذہ کا مستقبل خطرے میں ہے سال میں کئی دفعہ تنخواہیں بند کی جاتی ہے جس کے لئے دفتروں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں جہاں پر ایگریمنٹ سرٹیفیکیٹ اور دیگر کاغذات طلب کر کے مختلف طریقوں سے ہمیں تنگ کیا جاتا ہے ابھی تک ہم اپنے نوکری سے مطمئن نہیں ہر وقت خطرے کی تلوار سر پر لٹکتی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کمیشن سے سخت امتحان ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں مستقل کرنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیم چونکہ مستقل عمل ہے اس لئے اساتذہ کو بھی مستقل کیاجائے تاکہ ذاتی مسائل سے ہٹ کر سو فیصد توجہ پڑھائی پر دی جاسکے

مزید : پشاورصفحہ آخر