عوام بجلی لوڈشیڈنگ سے عاجزآچکے ہیں ،جہانگیر خان

عوام بجلی لوڈشیڈنگ سے عاجزآچکے ہیں ،جہانگیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) قومی وطن پارٹی ہرمشکل وقت میں عوام کیساتھ ہے،عوام بجلی لوڈشیڈنگ سے عاجزآچکے ہیں،مرکزی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کوتنگ کرنے کی کوشش کررہی ہے،یہ باتیں قومی وطن پارٹی ملاکنڈکے ضلعی چئیرمین وسابقہ ایم پی اے حلقہ پی کے 98حاجی جہانگیرخان نے ایک اخباری بیان میں کہی،انہوں نے کہاہے کہ مرکزی حکومت حکومت صوبہ خیبرپختونخوا قصداً نظر انداز کر رہا ہے ،وفاق خیبرپختونخواکے عوام کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ترک کریں ،مرکزی حکومت پنجاب تک محدود ہے ،عوام بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں ،غریب عوام کے کاروباربجلی کیوجہ سے متاثرہے ،صوبے میں ڈیمزبنانے پر مرکزی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ،حاجی جہانگیرخان نے مزیدکہاکہ قومی وطن پارٹی ہرفورم پرعوام کیلئے اواز اٹھائیگی،اگرمرکزی حکومت نے لوڈشیڈنگ مسئلے کی جانب توجہ نہیں دی تو عوام حکومت مخالف احتجاجوں پر مجبورکرسڑکوں پرنکلیں گے جس میں ہونیوالے نقصانات کی تمام ترذمہ داری مرکزی حکومت پرعائدہوگی،انہوں نے تحصیل درگئی کے سکول میں بچوں کیساتھ پیش آنے والے واقعہ کی غیرجانبدارتحقیقات کابھی مطالبہ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف تادیبی کاروائی کامطالبہ کیا،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے رہنماافتاب احمدخان شیرپاوہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔