صوابی، حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام

صوابی، حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)وفاقی مذہبی امور کے زیر اہتمام ضلع صوابی کے سرکاری عازمین حج مردانہ و زنانہ کے لئے تر بیتی پروگرام حاجی عبدالرشید سابق ایس ڈی ای او منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹریٹ حج کمپلیکس حیات آباد پشاور کے نمائندہ حاجی مختیار نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے شرکاء میں حج و عمرہ سے متعلق مفت کتب و ہدایات تقسیم کئے جب کہ الحاج سعید اللہ خان ضلعی صدر حج کمیٹی صوابی نے حج تمتع کا پہلا حصہ و عمرہ ،الحاج اسرار احمد تورڈھیر نے حج کے پانچ آیام اور ہدایات برائے عازمین حج مردانہ و زنانہ اور حاجی عبدالجمیل نے سفر مدینہ پر تفصیلی لیکچر دیئے۔اس موقع پر الحاج سعید اللہ خان نے ضلع صوابی کی تمام سرکاری و پرائیوٹ عازمین حج مردانہ و زنانہ سے اپیل کی کہ وہ جمعرات دو جون کی صبح آٹھ بجے صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان کے حجرہ ترکئی ہاؤس میں منعقد ہونے والے تر بیتی کورس میں بھر پور شرکت کریں #