شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کااجلاس،ڈی سی کی رویہ کی مذمت

شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کااجلاس،ڈی سی کی رویہ کی مذمت

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میڈیا ایسو سی ایشن کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ما لا کنڈ کو صحا فیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور بے جاہ مداخلت کرنے پر تبدیل کرنے کا مطا لبہ،کسی بھی سرکاری افسر کو صحا فیوں کے اندرونی معا ملا ت میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے،صوبائی حکومت ڈی سی ما لاکنڈ کے خلاف فی الفور کاروائی کریں،شانگلہ کے صحا فی برادری کا انتباہ،ما لا کنڈ کے ڈپٹی کمشنر نے ایک غلط کام کر کے مالا کنڈ کے صحا فیوں کے اندرونی معا ملات میں مداخلت کر کے اپنے اپ کو ایک فریق بنایا ،جس کی شدید مذمت کرتے ہیں کسی سرکاری افسر کو صحافیوں کے کام میں مداخلت پر صوبائی حکومت کو فوراً ایکشن لینا چاہیے اور ڈی سی کو تبدیل کر کے صحافی برادری کے اندر پیدا ہونے والی تشویش ناک صورتحال کا ازالہ کرنا چاہیے ،شانگلہ کے صحا فی برادری نے حکومت پر واضح کیا کہ اگر مزکورہ ڈی سی کی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی تو ما لا کنڈ ڈویژن کی صحافی برادری پشاور میں دھرنا دے گی ،اس حوالے سے اجلاس گز شتہ روز ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو محمد یونس کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شانگلہ میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر افتاب حسین،سینئر نایب صدر سید سا جد شاہ،جنرل سیکرٹری صا بر حسین شاہ،سلیم خان کروڑہ،گوہر علی،نوید علی،ذاکر حسین،حیدر علی،غازی احمد،وزیر محمد اور دیگر صحا فیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر