پناہ کی تلاش میں جانے والوں کی کشتیاں الٹنے سے 700افراد ہلاک ،سینکڑوں لاپتہ

پناہ کی تلاش میں جانے والوں کی کشتیاں الٹنے سے 700افراد ہلاک ،سینکڑوں لاپتہ
پناہ کی تلاش میں جانے والوں کی کشتیاں الٹنے سے 700افراد ہلاک ،سینکڑوں لاپتہ

  

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک )پرامن ،خوشحال اور بنیادی ضروریات کی تکمیل کیلئے اپنا وطن چھوڑ کر یورپ کی طرف جانے والے ہزاروں تارکین وطن اب تک موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں لیکن حالات کے ستائے یہ لوگ امیدوں کی تکمیل کیلئے اب بھی خطرناک راستہ اختیار کرتے نہیں ہچکچاتے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں700 سے زائد افرادکی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

بی بی سی کے مطابق یورپ پہنچنے کی کوشش میں تارکین وطن کی یہ کشتیاں بدھ، جمعرات اور جمعے کو اٹلی کے جنوب میں ڈوب گئی تھیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیں کی ترجمان کارلوٹا سمی کے مطابق بدھ کو سمگلروں کی کشتی کے الٹنے کے بعد تقریناً 100 تارکین وطن لاپتہ ہیں۔ترجمان کے مطابق بدھ کو لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے نکلنے والی کشتی جمعرات کی صبح الٹ گئی جس سے 550 کے قریب مزید تارکین وطن لاپتہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تیسری کشتی کو حادثہ جمعے کو پیش آیا جس میں 135 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ پانی سے 45 لاشوں کو نکالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تاحال لاپتا ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے۔

دوسری جانب عالمی فلاحی طبی ادارے ڈاکٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز کا کہنا کہ ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 900 تک پہنچ سکتی ہے۔حادثات میں بچ جانے والوںکو اٹلی کے ساحلی علاقوں ٹارانٹو اور پوزالو پہنچایا جارہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں