شہبازشریف کی لندن آمد، لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ، نعرہ بازی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف برطانیہ میں زیرعلاج ہیں اور ان کی ممکنہ اوپن ہارٹ سرجری کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد بھی برطانیہ پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب اور شریف خاندان کے دیگرافراد کے ہیتھروایئرپورٹ آمدکے موقع پر لیگی کارکنان اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی جبکہ شہبازشریف میڈیا سے بات کیے بغیرہی وہاں سے روانہ ہوگئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہبازشریف کے لندن پہنچنے پر دونوں جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگاناشروع کردیئے ، اور اس صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میڈیا سے گفتگوکیے بغیر ہی چلتے بنے ۔ اس موقع پر شدید دھکم پیل بھی دیکھنے میں ملی ۔