لاپتہ افراد کیس،درخواستوں کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

لاپتہ افراد کیس،درخواستوں کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم
لاپتہ افراد کیس،درخواستوں کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے بعض درخواستوں کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں200سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔درخواستوں کی سماعت جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی۔
سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود بعض درخواستوں میں جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہا ر کیا ۔عدالت نے آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز،حکومت سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7جون تک جواب طلب کرلیا۔

مزید :

کراچی -