دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکل کیمپ کا آغاز کردیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے سکل کیمپ کا لاہور میں آغاز کردیا گیا ہے جہاں قومی کرکٹرز 2 سیشنز میں پریکٹس کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکل کیمپ میں صبح اور شام کے 2 سیشن رکھے گئے ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کا سکل کیمپ 6 جون تک جاری رہے گا۔ پیر کو شروع ہونے والے سکل کیمپ میں صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس شروع کردی ہے جبکہ نئے فیلڈنگ کوچ شان ہیلز نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔