عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر فی اونس کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر فی اونس کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر فی اونس کمی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد سونا 1201 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 200 سے 250 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔ فی اونس چاندی کی قیمت میں 33 سینٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعدچاندی کی فی اونس قیمت 15 اعشاریہ 92 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔

مزید : بزنس