افغان سفیرکی سرتاج عزیز سے ملاقات، مشیر خارجہ کا ڈرون حملے پر تحفظات کا اظہار

افغان سفیرکی سرتاج عزیز سے ملاقات، مشیر خارجہ کا ڈرون حملے پر تحفظات کا اظہار
افغان سفیرکی سرتاج عزیز سے ملاقات، مشیر خارجہ کا ڈرون حملے پر تحفظات کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان سفیرڈاکٹر عمر زاخیلوال نے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مفاہمتی عمل کے مستقبل سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ ڈرون حملے اور طالبان قیادت کے سربراہ کے مارے جانے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سابق طالبان امیر ملا اختر منصور کے مارے جانے کے بعد یہ پہلا پاک ، افغان باضابطہ رابطہ ہے۔ ملاقات میں مشیر خارجہ نے دونوں ممالک میں جاری مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کی جبکہ پاک ، افغان تعلقات، سرحدی صورتحال، نئی افغان قیادت کے بیانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان سفیر سے ملاقات میں مشیر خارجہ نے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پرپاکستان کی جانب سے تحفظات کااظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیناچاہیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -