پی آئی اے کے سابق چیئرمین چودھری سعید نے کیبن کر یو کیلئے یونیفارم اور شوز کا عطیہ دے دیا

پی آئی اے کے سابق چیئرمین چودھری سعید نے کیبن کر یو کیلئے یونیفارم اور شوز کا ...
پی آئی اے کے سابق چیئرمین چودھری سعید نے کیبن کر یو کیلئے یونیفارم اور شوز کا عطیہ دے دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پی آئی اے کے سابق چیئرمین چودھری احمد سعید نے پی آئی اے کیبن کریو کیلئے 80 لاکھ روپے کے یونیفارم شوز مفت دینے کا اعلان کر دیا ۔ لاہور میں منعقد ہ ایک پروقار تقریب میں اس سلسلے میں خط چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کے حوالے کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری احمد سعید نے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات پر توجہ دے کر قومی ائیرلائن کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں حکومت یا پی آئی اے انتظامیہ کو ان کی جہاں پر ضرورت ہو گی وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں پی آئی اے اور سروس انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبران اور اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی۔ پی آئی اے کی جانب سے چودھری احمد سعید کو ان کی سربراہی کے دوران یادگار لمحات پر مشتمل تصویری البم پیش کی گئی۔

چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے کہا کہ کیبن کریو کیلئے مفت شوز کا اعلان اہم قدم ہے ، چودھری احمد سعید نے اپنے سے بعد میں پی آئی اے کی سربراہی کرنے والوں کیلئے خدمات اور پائیدار بنیادوں پر کام کرنے کے معیار سیٹ کئے ہیں ،ہر مشکل وقت میں پی آئی کا ساتھ دیا ہے اور وہ قومی ادارے کی بہتری اور ترقی کے خواہشمند ہیں۔

مزید : لاہور