بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے آج دوپہر ایک بجے سے شام 6بجے تک بند رہے گا

بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے آج دوپہر ایک بجے سے شام 6بجے تک بند رہے گا
بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے آج دوپہر ایک بجے سے شام 6بجے تک بند رہے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آپریشنل وجوہات کے باعث بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے آج دوپہر ایک بجے سے شام 6بجے تک بندرہے گا ۔اس حوالے سے تمام پروازوں نے اپنے اوقات تبدیل کر لیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایو ی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے آپریشنل وجوہات کی بنا پراب سے کچھ دیر بعد دوپہر ایک بجے سے شام6بجے تک بند کردیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے تمام فلائٹس نے اپنے اوقات ری شیڈول کر لئے ہیں۔

ایو ی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ مسافرایئر پورٹ آنے سے قبل فلائٹ کے اوقات کی تصدیق کرلیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ رن وے بند ہونے اور پروازوں کا وقت تبدیل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : اسلام آباد