پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میںکرپشن، عدالت کا ڈی ایس پی ارباب مگسی کی تنخواہ روکنے اور گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میںکرپشن، عدالت کا ڈی ایس پی ارباب مگسی کی تنخواہ روکنے ...
پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میںکرپشن، عدالت کا ڈی ایس پی ارباب مگسی کی تنخواہ روکنے اور گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں کروڑ وں روپے کرپشن کیس میں ڈی ایس پی ارباب مگسی کی تنخواہ روکنے اور گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں کروڑ روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ڈی ایس پی ارباب مگسی کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ارباب مگسی کی تنخواہ روکنے اور گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ آئی جی بلوچستان کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔