درہ آدم خیل کی شاہین مارکیٹ میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

درہ آدم خیل کی شاہین مارکیٹ میں دھماکہ، 5 افراد زخمی
درہ آدم خیل کی شاہین مارکیٹ میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)درہ آدم خیل کی شاہین مارکیٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل کی شاہین مارکیٹ میں اسلحہ کی ایک دکان میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بازار اور دکان میں موجود 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خطرہ ہے ۔