نیب کا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

نیب کا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ
نیب کا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب قمرالزمان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران ڈی جی نیب کراچی سراج النعیم نے سندھ میں اہم کرپشن کیسز کی تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سکھر میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی اہم کیسز میں مثبت پیش رفت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کرپشن کیسز کی تحیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کافیصلہ کیا گیا۔