شفقت چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 10روزہ توسیع کردی گئی

شفقت چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 10روزہ توسیع کردی گئی
شفقت چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 10روزہ توسیع کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناجائز اثاثہ جات کیس میں 12روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر شفقت چیمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم سے بے نامی جائیداد کا سراغ لگانے کے علاوہ مزید کئی دستاویزات برآمد کرنی ہے اس لئے اس کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے شفقت چیمہ کو مزید 10روز کے جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں وزارت خارجہ کے گرفتار کئے جانے والے ڈائریکٹر شفقت چیمہ نے شدید گرمی سے گھبرا کر نیب حکام کو رضاکارانہ طور پر لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے کی درخواست دی تھی۔ نیب نے سٹیٹ بینک سے شفقت چیمہ کے تمام اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کیں اور ایف بی آر سے انکم ٹیکس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔
رپورٹس کے مطابق نیب حکام نے شفقت چیمہ کی درخواست کے بعد لوٹی گئی قومی دولت کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ۔ شفقت چیمہ کو جس دن گرفتار کیا گیا ان کے اکاو¿نٹ سے اسی دن پانچ کروڑ روپے بھی برآمد کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ شفقت چیمہ جب سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں تعینات تھے تو اس وقت ان پر 5 ہزار پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فروخت کرنے کا الزام بھی تھا اور دفتر خارجہ کو باضابطہ طور پر اطلاع ملی تھی کہ شفقت چیمہ نے فی پاسپپورٹ 25 سو یورو کے عوض بیچا تھا ۔شفقت چیمہ کے خلاف انکوائری کی درخواست دفتر خارجہ کی طرف سے دی گئی تھی۔ نیب نے انکوائری کے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد شفقت چیمہ کو وزارت خارجہ کے دفتر سے حراست میں لیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -