ن لیگ کے یعقوب سیٹھی کی سپریم کورٹ سے صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

ن لیگ کے یعقوب سیٹھی کی سپریم کورٹ سے صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال
ن لیگ کے یعقوب سیٹھی کی سپریم کورٹ سے صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی پی 175 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ۔
تفصیلات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے محمد یعقوب ندیم سیٹھی پی پی 175 قصور سے 33 ہزار 758 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ آزاد امیدوار محمد الیاس خان29 ہزار 149 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے تھے ۔ لیگی امیدوار کے کامیاب ہونے پر مخالف آزاد امیدوار نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا اور الزام لگایا کہ لیگی امیدوار دھاندلی سے کامیاب ہوا ہے ۔ الیکشن ٹربیونل نے آزاد امیدوار کی درخواست پر لیگی امیدوار محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت معطل کردی اور حلقہ میں ری پولنگ کا حکم سنادیا۔
الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لیگی امیدوار محمد یعقوب ندیم سیٹھی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پیر کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے لیگی امیدوار کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔