پنجاب میں چھوٹو گینگ نے کسانوں کی حالت ابتر کردی : بلاول بھٹو زرداری
گوجر خان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں چھوٹو گینگ نے کسانوں کی حالت ابتر کردی ہے۔ گوجر خان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار میں عوام کو جائز حقوق نہیں دیے جارہے لوگوں کو حقوق دلانے کیلئے نکلا ہوں۔ پوٹھوہار کی مٹی میں میری ماں کا خون شامل ہے تخت رائے ونڈ کا بجٹ پوٹھوہار ریجن سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگارکے مواقع پیدا کرنا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا
مسلم لیگ ن کی پالیسیوں نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے پنجاب سمیت ملک بھر میں بے روزگاری عروج پر ہے اور آج نوجوان روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔