ڈی سی او خانیوال کے ڈرائیور کی خاتون سے مبینہ زیادتی ، پولیس نے الٹاورثاءپر مقدمہ بنادیا

ڈی سی او خانیوال کے ڈرائیور کی خاتون سے مبینہ زیادتی ، پولیس نے الٹاورثاءپر ...
ڈی سی او خانیوال کے ڈرائیور کی خاتون سے مبینہ زیادتی ، پولیس نے الٹاورثاءپر مقدمہ بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ویب ڈیسک) ڈی سی او کے ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ طورپر دن دیہاڑے جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا جس کے بعدملزم کے بااثر ہونے کی وجہ سے مخدوم پور پولیس نے الٹا متاثرہ خاتون کے لواحقین کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا جبکہ عدالت نے متاثرہ کا میڈیکل کروانے کا حکم بھی دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ کے ڈرائیور محمد اکرم ولد قطب الدین سکنہ چک نمبر 3 اے ایچ نے کوثر پروین زوجہ محمد رمضان سکنہ چک نمبر 3 اے ایچ کو گزشتہ روز زبردستی قریبی فصل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ خاتون کے شور مچانے پر اکرم اہل علاقہ کو اکٹھے ہوتا دیکھ کراپناموبائل فون سمیت دیگرچیزیںموقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ خاتون کے ورثا نے 15پر پولیس کو کال کی اور ملزم کی چیزیں اہل علاقہ کی موجودگی میں تھانہ مخدوم پور کے سب انسپکٹر چودھری یعقوب کے حوالے کی گئیں ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق سب انسپکٹر نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے رشوت کی مد میں 5 ہزار روپے بھی موقع پر وصول کر لئے اور تھانہ آکر ملزم کے بااثر ہونے کی وجہ سے متاثرہ خاتون کے لواحقین پر جھوٹا مقدمہ درج کرادیا اور متاثرہ خاتون کو میڈیکل کیلئے ڈاکٹ بھی جاری نہ کیا۔ متاثرہ خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی۔ عدالتی حکم پر متاثرہ خاتون کو میڈیکل جاری کیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے خاوند محمد زمان کے مطابق پولیس ملزم کے بااثر ہونے کی وجہ سے کارروائی نہیں کر رہی اور ڈی پی او سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -