شہباز شریف کی لندن سے ویڈیو کانفرنس، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام عوامی امنگوں کا عکاس ہونا چاہئے، صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
وزیر اعظم کے خاندان سے زیادہ پاکستان کو نوازشریف کی ضرورت ہے: رانا ثنا اللہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن سے تین گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کی جس دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام عوامی امنگوں کا عکاس ہونا چاہئے اور ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جن سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کی پالیسی جاری رہے گی۔
پاناما لیکس پر وزیراعظم سے مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،میرا اور پارٹی کا موقف ایک ہے : آصف زرداری
ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہماری ترجیح ہے۔ توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گا اور 2018ءمیں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے چھٹ جائیں گے، لاکھوں نوجوانوں کو فنی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔