پمز کے بعد سول ہسپتال فیصل آبادمیں لڑکی سے جنسی درندگی کا انکشاف

پمز کے بعد سول ہسپتال فیصل آبادمیں لڑکی سے جنسی درندگی کا انکشاف
پمز کے بعد سول ہسپتال فیصل آبادمیں لڑکی سے جنسی درندگی کا انکشاف

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پمز کے بعد فیصل آباد کے سول ہسپتال میں بھی تیمارداری کیلئے موجود لڑکی سے وارڈبوائے کی جنسی زیادتی کا انکشاف ہواہے جس کے بعد انتظامیہ نے وارڈ بوائے کومعطل کردیاتاہم معاملہ دبانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

نیونیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ زیرعلاج ہیں جن کیساتھ مضروبہ ہسپتال میں تھی لیکن اس واقعے کاعلم ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے وارڈبوائے کو معطل کرکے گھربھیج دیا جبکہ لڑکی اور اس کی والدہ کو دھمکایاجارہاہے کہ مزید لب کشائی سے گریز کریں ، انکوائری شروع ہے اور انصاف کیاجائے گا۔

اس ضمن میں صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ نے کہاہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف دلایاجائے گا، کوئی ایسے واقعات کو دبا نہیں سکتا، جوبھی ذمہ دار ہوا، اس کیخلاف قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزادی جائے گی ۔

مزید : فیصل آباد