بلاول بھٹو زرداری کا رمضان المبارک میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے دوران بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری رمضان المبارک میں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیں گے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کے سفیروں کیساتھ رابطوں کی ذمہ داری پارٹی رہنماﺅں کو سونپ دی ہے۔