یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے اضافے کا امکان

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے اضافے کا امکان
یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے اضافے کا امکان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے کے اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں اضافی جنرل سیلز ٹیکس کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ وزارت پٹرولیم اوگرا کی بھجوائی گئی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی ۔

اگر وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی تو ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 80 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے مہنگا ہوجائے گا جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 57 پیسے ، پٹرول کی قیمت 85 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوجائے گا۔

مزید : بزنس