چیئرمین نیب کا اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

چیئرمین نیب کا اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
چیئرمین نیب کا اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب کے مقدمات میں اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب سندھ کے اعلیٰ افسران کا ایک اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں نیب کے مقدمات میں 207 اشتہاری اور 55 ملزمان مفرور ہیں جس پر چیئرمین نیب نے ملزمان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے فوری گرفتاری کے احکامات دیے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف بی آر اور نادرا سے معلومات حاصل کی جائیں گی جبکہ ملزمان کی جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا جائے اور جائیداد کا پتا لگانے کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے مدد لی جائے گی ۔ اجلاس میں ایف بی آر کے سابق چیئرمینوں کے کیسز پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

مزید : کراچی