حامد کرزئی کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ، جلد صحتیابی کی دعا

حامد کرزئی کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ، جلد صحتیابی کی دعا
حامد کرزئی کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط ، جلد صحتیابی کی دعا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے ۔

حامد کرزئی کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ مجھے آپ کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کا علم ہوا ہے ۔ آپ کی صحت کیلئے دعا گو ہوں اور امید ہے کہ آپ جلد ہی صحتیاب ہو کر اپنے عوام کی خدمت کیلئے واپس اپنے وطن پہنچیں گے۔ میری لیے اعزاز ہوگا کہ جلد پاکستان کا دوہ کرکے آپ سے ملاقات کروں۔

مزید : بین الاقوامی